کوٹ ادو:بچوں کی لڑائی ، چچا نے بھتیجا قتل کردیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )بچوں کی لڑائی پر چچا نے بھتیجے کو فائر مارکرقتل کردیا، بستی جنوں کے سجاد حسین کی بچوں کی لڑائی پر اپنے چچاوکرم اور ۔۔
محمد اسماعیل کے ساتھ توں تکرارہوئی جس پر وکرم نے پسٹل کا فائر کیا جو سجادحسین کی ٹانگ پر لگا،شدیدزخمی حالت میں سجاد حسین کو تحصیل ہیڈکوارٹراہسپتال کوٹ ادولایاگیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ندیم حیدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں ضروری کارروائی کرتے ہوئے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،کرائم سین وپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں،پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد کرائم سین یونٹ اورفرانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کرلیے ،ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمز تشکیل دیدی گئیں ۔