فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، غیر معیاری اجزاء تلف، جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی میں کارروائیاں۔۔۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 10کلو غیر معیاری اجزاء تلف۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ناقص خوراک کی تیاری کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان میں بچ ولاز میں سینما کینٹین کو کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائری اجزاء برآمد ہونے پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔