سینکڑوں آفٹرنون سکول بند کرنے پر غور
ملتان (خصوصی رپورٹر ) آفٹر نون سکولوں کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کرنے والے اساتذہ کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابربونس دینے کافیصلہ تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے والوں کے لئے بونس کا اعلان کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29اضلاع میں ساڑھے 3ہزارسے زائدآفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی۔ مانیٹرنگ کے دوران سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی انرولمنٹ میں کمی کاانکشاف ہوا ہے ۔جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرنگ کرنیوالے اساتذہ کوایک اعزازی تنخواہ دینے کااعلان کیا ہے ۔اکاؤنٹ آفس کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دیا،منتخب اساتذہ نے بغیرسرکاری گاڑی اوراپنی مددآپ کے تحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا جس پران کو انعام دینے کافیصلہ کیاگیا ۔جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اساتذہ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے اعزازی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے اس کی تقسیم میں شفافیت کوبرقراررکھا جائے آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ ایک مشکل عمل تھا جو احسن طریقے سے پورا کیاگیا ۔اعزازیہ کے تمام اخراجات ایجوکیشن اتھارٹی برداشت کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کی رپورٹ پرسینکڑوں آفٹرنون سکول بندکرنے پرغورشروع کر دیا گیا اور تفصیلات طلب کی جاری رہی ہیں ۔