ڈپٹی کمشنر کا فورٹ منرو ریسٹ ہائوس کا دورہ، چوکیدار معطل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کا فورٹ منرو ریسٹ ہائوس کا دورہ،ضلع کونسل کے ملکیتی ۔۔
ریسٹ ہاوس میں تعینات چوکیدار گل شیر کو کرپشن کی شکایات،غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیدیا،ڈی او پلاننگ محبوب عالم انکوائری آفیسر مقرر سات دن میں تحریری جواب طلبی،تفصیل کے مطابق ضلع کونسل مظفرگڑھ کی ملکیتی اراضی فورٹ منرو میں قائم ریسٹ ہاوس کا ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن نے دورہ کیا انہوں نے وزٹ کے دوران ریسٹ ہاوس میں سہولیات کی کمی اور عوامی شکایات پر تعینات چوکیدار گل شیر کو معطل کردیا جبکہ ڈی او پلاننگ محبوب عالم کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے سات دن میں تحریری جواب طلب کرلیا چوکیدار کے خلاف اس سے قبل بھی ریسٹ ہاوس کی مکمل دیکھ بھال نہ کرنے سرکاری سامان میں بے ضابطگیوں کی شکایات تھی جس پر ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن نے سرکاری املاک کی دیکھ بھال اور قیمتی اثاثہ کے ہونے والے مزید ممکنہ نقصان پر نوٹس لیتے ہوئے از خود دورہ کیا عوامی سماجی حلقوں نے فورٹ منرو جیسے مقام پر قیمتی ریسٹ ہاوس پر ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔