ڈی سی ویلیویشن ٹیبل کی تیاری کیلئے اجلاس، لائحہ عمل تیار

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت ڈی سی ویلیویشن ٹیبل 2025-26کی تیاری بارے جائزہ اجلاس ۔۔
منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنرمیلسی رانا زوہیب کریم اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے اجلاس میں ضلع وہاڑی میں کمرشل، زرعی زمینوں اور رہائشی پلاٹوں کی قیمتوں کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق تعین کرکے ڈی سی ٹیبل بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے کہا کہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ویلیویشن ٹیبل تیار کیا جائے تاکہ موجود ہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق سرکاری محصولات کو بڑھایا جا سکے اور سرکاری خزانہ کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائیٹز، کمرشل مارکیٹس، آن روڈ اڈا جات کا ویلیویشن ٹیبل بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہونا چاہیے اس حوالے سے قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریونیو افسر سو فیصد سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں کیونکہ حکومتی انتظام و انصرام چلانے کیلئے ریونیو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسکا کلیدی کردار ہے ۔