پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر 5افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔۔
۔مظفر آباد پولیس کو نعمان نے واردات کی اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور جانچ پڑتال کی گئی تو تصدیق نہ ہوسکی ۔دریں اثنا شاہ رکن عالم پولیس کو مرزا عزیز الرحمٰن نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے مجھے کال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سیتل ماڑی پولیس کو ظفر اقبال نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے مجھے کال کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، مخدوم رشید پولیس کو محمد عامر جبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو کاشف نے جھوٹی اطلاع کرکے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا۔