چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگا ،سرکاری قیمتیں نظر اندازکردی گئیں

میلسی (نامہ نگار )قصابوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بڑا اور چھوٹا گوشت مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے میں ناکام۔بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 700روپے کلو جبکہ 1000سے 1200روپے میں فروخت۔۔۔
چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت 1500 روپے جبکہ 2500 سے 3000 کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں کہنا ہے کہ زیادہ تر مادہ اور کم عمر جانوروںکو ذبح کیا جاتا ہے ،50 فیصد سے زائد جانور گھروں میں ذبح ہورہے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق ذبح کیا جانے والا جانور رات بھر مذبح خانے میں موجود ہونا چاہیے تاکہ اس کی صحت بارے تسلی ہوسکے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راؤ ظفراقبال ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی فروخت مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی بنائی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے ۔