فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،210کلو ناقص پتی برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،210کلو ناقص پتی برآمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملاوٹی پتی بنانے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر، فوڈ سیفٹی ٹیم کا 25 پندرہ ایل میاں چنوں میں چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپ، 210 کلو ملاوٹی چائے کی پتی ضبط، مالکان کیخلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریکی بیس کارروائی کرتے ہوئے چک 25 پندرہ ایل بھٹے والی میں جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا۔ پتی کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ۔ ٹیسٹ کے دوران پتی میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ معروف برانڈز کے نام سے ملاوٹ شدہ چائے مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری پتی برآمد کرکے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ جعل سازی کے خاتمے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام خوراک میں جہاں کہیں بھی ملاوٹ،جعلسازی دیکھیں تو فوری 1223 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں