سکولوں میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے پینا فلیکس لگانے کے احکامات

 سکولوں میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے پینا فلیکس لگانے کے احکامات

ملتان (خصوصی رپورٹر) شہریوں اور طلبا کے مسائل کے حل کے لئے سکولوں میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کا پینا فلکس لگانے کی ہدایت۔۔۔

 تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکولوں میں مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ شکایت سیل سے متعلق پینافلیکس لگانے کی ہدایت کی ہے ۔جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا شکایت سیل عوامی مسائل کے حل کے پرعزم ہے اس مقصدکے لئے وزیراعلیٰ شکایت سیل نے رابطے اور آگاہی مہم کے لئے ایک پینا فلیکس تیار کیا ہے اورعوام طلبا اور اساتذہ کو ایک مناسب فورم پر تحفظات کے اظہار کرنے کی ترغیب دی جاسکے اس لئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ یہ پینا فلیکس سکولوں میں نمایاں جگہ داخلی دروازوں پر آویزاں کیا جائے تما م سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاری کردہ ہدایت کے مطاق پینا فلیکس تیار سکولوں میں آویزاں کئے جائیں اس پر سکول کا کوڈ بھی لکھوایا جائے پینافلیکس لگاکر تصاویر ارسال کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں