کہروڑ پکا،قبضہ مافیا سے دو کروڑ کی اراضی واگزار ،تعمیرات مسمار

کہروڑ پکا،قبضہ مافیا سے دو کروڑ کی اراضی واگزار ،تعمیرات مسمار

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )قابضین سے 2کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرا لی ہے ، 10 سال سے زائد عرصہ سے قبضہ کیا ہوا تھا ۔

حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح نے کاروائی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ موضع واہند سرمانی پر بر لب سڑک 4 کنال کمرشل اراضی پر دکانات اور 3کنال پر مکانات کی شکل میں قابضین نے تعمیرات کی ہوئی تھی ،حکومتی رٹ کو قائم کرتے ہوئے کم و بیش 2 کروڑ 33لاکھ روپے مالیت کی اراضی پر موجود تعمیرات کو مسمار کر کے واگزار کرا لیا ہے ، مزید آپریشن جاری ہے ،بلا تفریق کارروائی کریں گے ،قابضین کے خلاف ضابطہ کی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں