ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی 6افراد قانو ن کے شکنجے میں آگئے

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔مظفر آباد پولیس کو لطیف نے اغوا کی اطلاع دی۔۔۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی گئی تو معاملہ جھوٹا ثابت ہوا ۔دریں اثنا شاہ شمس پولیس کو فاطمہ بی بی نے بتایا کہ ملزم سلمان نے مجھے کال کرکے دھمکیاں دیں لوہاری گیٹ پولیس کو مناہل نے بتایا کہ مدرسہ سے پڑھ کر واپس گھر آرہی تھی کہ ملزم ارسلان علی نے بازو پکڑ کر بدتمیزی کرتے ہوئے تھپڑ مارے بی زیڈ پولیس کو ماہ نور نے لڑائی جھگڑے کی جھوٹی اطلاع دی۔ صدر شجاع آباد پولیس کو انصر عباس اور محمد رمضان نے جھوٹی اطلاع دے کر ارتکاب جرم کیا ۔