قدیم ترین استاد شاگرد کا تعزیہ آج برآمد کیا جائے گا

قدیم ترین استاد شاگرد کا  تعزیہ آج برآمد کیا جائے گا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں استاد اور شاگرد کا تاریخی تعزیہ نقش و نگار، حسن و جمال اور نفاست میں اپنی مثال اپ ہیں اور دونوں تعزیوں کو یوم عاشور (آج ) پر برآمد کیا جا ئیگا۔

تاریخی شہر ملتان میں استاد پیر بخش اور شاگرد مقمع الدین کے تعزیے کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے جن کو یوم عاشور پر پاک گیٹ سے برآمد کیا جاتا ہے استاد کے تعزیے کا وزن 70 من اور شاگرد کے سات منزلہ تعزیے کا وزن ایک سو بیس من ہے عزاداروں کی بڑی تعداد تعزیے کے جلوسوں میں شریک ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں