یوم عاشور پر بھائی چارہ قائم رکھا جائے ، حنیف جالندھر ی

یوم عاشور پر بھائی چارہ قائم رکھا جائے ، حنیف جالندھر ی

ملتان (کرائم رپورٹر )وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ، سیدنا حسینؓ کی مظلومانہ شہادت تاریخ کا عظیم سانحہ ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ قربانی و ایثار سے بھری ہوئی ہے ۔ امت مسلمہ کو اسوہ حسینیؓ پر عمل پیرا ہونا چاہئے اور غیرت کے ساتھ جینا چاہئے ۔ حضرت حسنین کریمین ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبتوں کو جی بھر کہ سمیٹا اور حضور علیہ السلام اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نگرانی میں تربیت پائی ۔ زندگی کے تمام شعبوں میں صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ کی سیرت و طریقہ میں ہی کامیابی کا مضمر ہے ، انہوں نے کہا کہ کوفیوں نے سیدنا حسینؓ کو بلا کر دھوکہ دیا اور ان کو بمع قافلے کے مظلومانہ طریقے سے شہید کر دیا۔ مسلمانوں کو سیرت وفکر حسینیؓ پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ ، مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ حضرت سیدنا حسنین کریمین رضی اللہ عنہ سے محبت وعقیدت ایمان کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر امن برقرار ،بھائی بارے کی فضا قائم رکھی جائے اور مذہبی منافرت پھلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں