مظفر گڑھ حادثہ ‘سپیشل سیکرٹری صحت کا ہلاکتوں پراظہار تعزیت

مظفر گڑھ حادثہ ‘سپیشل سیکرٹری  صحت کا ہلاکتوں پراظہار تعزیت

ملتان (لیڈی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا مظفرگڑھ کے علاقہ لنگر سرائے میں ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین نے سوگوار خاندانوں سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مظفرگڑھ کو زخمیوں کی موثر نگہداشت کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں