خانیوال ضلع میں 82جلوس‘58مجالس ہونگی‘ سکیورٹی الرٹ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )محرم الحرام کو ضلع بھر میں 82جلوس اور 58مجالس منعقد ہونگی، سکیورٹی ڈیوٹی میں 2000سے زائد پولیس افسر و جوان اور 829رضاکار ڈ یوٹی فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔
ٹریفک کی روانگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 150افسر و جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی سیکورٹی پر مامور ہیں ،جلوسوں ومجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ،جلوس کے اطراف میں تمام لنک گلیاں اور راستے خاردار تاریں، بیرئیرز اور قناتیں لگا کر بند کیے گئے ہیں ،مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور تھری لیئرز چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا ،رضا کارکسی بھی شخص کو مجلس یا جلوس میں بغیر چیکنگ داخل نہیں ہونے دیں گے ،پولیس ملازمین، ممبران امن کمیٹی، صحافیوں اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ پولیس افسرو جوان دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ مذہبی و سیاسی بحث و مباحثہ سے گریز کریں ۔