شادی شدہ سمیت 2خواتین کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

شادی شدہ سمیت 2خواتین  کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔کوتوالی پولیس کو عدنان نے بتایا کہ میری بیوی ہماری بیٹی کی دوائی لینے چلڈرن ہسپتال گئی مگر واپس نہ آئی۔۔۔

جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ اشفاق نے بتایا کہ اہلخانہ کے ہمراہ سوگئے صبح بیدار ہوئے تو میری بہن 24سالہ حفصہ یاسمین گھر موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں