ڈی سی خانیوال کا ضلعی ہسپتال کا دورہ‘ طبی سہولتوں کا جائزہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئیں،مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں و اہلخانہ سے طبی سہولیات بارے آگاہی لی۔۔۔
فارمیسی میں ادویات کے موجود سٹاک کی پراپرلسٹیں آویزاں کرنے‘ میڈیسن سٹاک و ڈیلیوری کا پراپر ریکارڈ رکھنے کا بھی حکم دیا۔عوامی مفاد کیلئے ہسپتال کے آلات کو فعال رکھنے ،مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات دینے کا حکم بھی دیا،تمام وارڈز میں ائیر کنڈیشنرز فعال ہونے چاہئیں۔آن ڈیوٹی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ورکنگ چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کامعائنہ،مریضوں کی انٹریاں،طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔لیبزمیں ٹیسٹوں،آپریشن تھیٹرز کی انسپکشن کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف سنجیدگی سے مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ دیں،مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا،فرائض میں غفلت پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کنسلٹینٹ اور ڈاکٹرز راتوں کو بھی وارڈز کے وزٹس ضرور کریں،لیبز ٹیکنیشنز کی نجی لیب مالکان سے ملی بھگت کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔