یوم عاشور پر سکیورٹی انتہائی سخت رہی،افسروں کے دورے
ملتان، خانیوال(وقائع نگار خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں 10محرم الحرام کے۔۔
جلوسوں کی سکیورٹی کی بھرپور انداز سے مانیٹرنگ کی گئی۔ تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ چوکس اور پولیس الرٹ رہی، کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس محمدکامران خان حساس اضلاع کا دورہ کرتے رہے ،سکیورٹی کا جا ئزہ لینے کیلئے ڈی سی سلمیٰ سلیمان ،ڈی پی او اسمٰعیل کھاڑک کے ہمراہ خانیوال کا دزٹ کیا، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول کو بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہدائے ئکربلا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں فرسٹ ایڈ، صفائی، سٹریٹ لائٹس اور پینے کے پانی کے مثالی انتظامات کئے گئے ،ہر فرد نے بہترین انتظامات کی تعریف کی ۔انہوں نے امن وامان برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے پر امن کمیٹیوں کے ممبران،رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔