8اساتذہ آن لائن فراڈ کا شکار اکائونٹس سے سوا دو لاکھ غائب

8اساتذہ آن لائن فراڈ کا شکار  اکائونٹس سے سوا دو لاکھ غائب

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈی پی ایس سکول میاں چنوں کے 8 اساتذہ آن لائن فراڈ کا شکار، بینک اکاؤنٹس سے۔۔۔

 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد رقم غائب ہو گئی ڈی پی ایس اسکول کے آٹھ اساتذہ کے اکائونٹس میں موجود تنخواہوں کی رقم مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے نکال لی گئی، متاثرہ اساتذہ جب رقم نکلوانے بینک پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس سے رقم غائب ہو چکی ہے ،متاثرین کے مطابق نکالی گئی رقوم درج ذیل ہیں:نبیلہ رفیق ،عبیدہ عمران ،ثناء مقبول ،نرگس مختار ،سازی انور ،انیلہ رفیق ،وقار عابد ،اعجاز جاوید آن لائن فراڈ کا نشانہ بنے اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے نقصان کی تلافی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں