عاشورہ کے دوران ضلع بھر میں مثالی امن قائم رہا :قراۃ العین میمن
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران ضلع بھر میں مثالی امن قائم رہا ہے ۔۔۔
جس کا سہرا ضلع کے جید علماء اور پر امن شہریوں کے سر ہے ۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ شہر کے مرکزی جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ امامیہ کے دورہ کے دوران کہی، اس موقع پر ڈی پی او محمد رضوان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ پولیس کے جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے ۔ میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں نے اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیے ۔ انہوں نے مزید کہا کی سی سی ٹی وی کے ذریعے تمام جلسوں اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی اور کنٹرول روم سے ہر جلسے اور جلوس کو مانیٹر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے انتظامی افسروں مسلسل فیلڈ میں رہے امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظام کیا گیا۔ ضلع میں مثالی قیام امن کے لئے تمام اہلکاروں نے اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں جو قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کے مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے گا اور ضلع میں مستقل امن قائم رکھا جائے گا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا اور ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔