کھمبا گرنے سے بستی اسلام آباد کے مکین بجلی سے محروم
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)آندھی سے بجلی کا کھمبا گر گیا، بستی اسلام آباد کے مکین بجلی سے محروم۔۔۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں علاقہ پکاموڑ کے قریب واقع بستی اسلام آباد میں شدید آندھی کے باعث واپڈا کا بجلی کا کھمبا گر گیا،واپڈا حکام نے فوری حفاظتی اقدامات کے تحت گرنے والے کھمبے سے بجلی کا کنکشن کاٹ کر دیگر علاقوں میں بجلی بحال کر دی تاہم متاثرہ مقام پر بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے ، جس کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا فوری طور پر نیا کھمبا لگا کر بجلی کی فراہمی بحال کرے تاکہ روزمرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں۔