ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او کا میلسی کا دورہ ، سکیورٹی ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او کا میلسی کا  دورہ ، سکیورٹی ، سہولیات کا جائزہ

میلسی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے میلسی کا وزٹ کیا۔ سہولیات و سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپس،کلینک آن ویل،ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلیں موجود ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس اور حساس ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں