کوٹ ادو میں بارش کے بعد شدید حبس،بجلی بھی بند

کوٹ ادو میں بارش کے  بعد شدید حبس،بجلی بھی بند

کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز میں بارش کے بعد شدید حبس، شہری بے حال،بجلی کی بندش نے اذیت میں اضافہ کردیا۔

 تفصیل کے مطابق بارش نے جہاں موسم کو وقتی طور پر خوشگوار کیاوہیں بارش کے بعد پیدا ہونے والے شدید حبس نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر دیا،گرمی، پسینہ اور نمی سے لوگ نڈھال ہو گئے جبکہ بجلی کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیاحبس کے باعث بازاروں،گلی محلوں اوردفاتر میں شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے ، ہوا بندہونے کے باعث لوگوں کا گھروں میں ٹھہرنا محال ہوچکا ہے ،شہریوں ساجدعزیز،حیدرعلی،محمد آصف، محمدشکیل، محمد جبران کاکہنا تھا کہ بارش تواچھی لگی لیکن اس کے بعد جو حبس ہے۔ وہ ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں