ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی دھمکیوں پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
دولت گیٹ پولیس کو عدیل حسن ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی بلا نمبری رکشہ کو روکا جس کا ڈرائیور نامعلوم نے آتے ہی بدتمیزی شروع کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ارتکاب جرم کیا ۔