مختلف واقعات میں خواتین، بچوں اور بزرگوں پر تشدد
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف واقعات میں خواتین، بچوں اور بزرگوں پر تشدد ، متاثرین کی درخواست پرپولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کیمطابق چکر دری پتل میں محنت کش ذوالفقار علی کے مطابق وہ شام 4بجے گھر میں موجود تھا کہ اچانک عامر عباس، محمد جعفر، محمد شہباز، عاقب، ثاقب، ناصر، شاہ زیب اور ایک خاتون فرزانہ بی بی نے ڈنڈوں سوٹوں سے گھر پر دھاوا بول دیا، محمد جعفر کے وار سے محسن عباس کے ہاتھ اور انگلی،عامرعباس کے وار سے محمد شاکر کے سر اور کمرجبکہ دیگر افراد کے وار سے باقر حسین اور بزرگ والد زخمی ہوئے ، وارڈ نمبر 14 ای میں پیش آیا جہاں سبزی منڈی کے آڑھتی محمد یوسف فرید کے 11 سالہ بیٹے محمد مشال کوتنوری ہوٹل کے ثناء اللہ اورعدنان نے اس وقت تھپڑوں اور تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ان کے تنور سے دوپہر کی بچی ہوئی روٹیاں لینے گیا،بچے کو زمین پر گرا کر ناحق مارا پیٹا گیاجس پر سائل نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔نادیہ عباس اپنے بچوں کے ہمراہ عدالت سے مقدمہ نان نفقہ کی پیشی کے بعد واپس جا رہی تھی کہ پل 64 کے قریب اس کے سابق شوہر سمیع اللہ اور اس کے بھائیوں نے رکشا روک کر انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی،اسلحہ کے زور پر نہر کے کنارے لے جا کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا،بچوں کو بھی مارا پیٹا گیا، مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دی گئیں،نابالغ بیٹے شناور شاہ کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی۔