زکریا یونیورسٹی واسا کی 2 کروڑ 82 لاکھ کی نادہندہ ، انتظامیہ لا علم

زکریا یونیورسٹی واسا کی 2 کروڑ 82 لاکھ کی نادہندہ ، انتظامیہ لا علم

ملتان(شاہد لودھی سے )زکریا یونیورسٹی واسا کی دو کروڑ 82لاکھ کی ڈیفالٹر نکلی،انتظامیہ لاعلم،افسروں نے سر پکڑلئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ابھی بجلی کے بلوں کے بوجھ سے باہر نہیں نکلی تھی کہ واسا کی ریکوری ٹیم نے ڈیفالٹ مراسلہ جاری کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے کئی برسوں سے واسا کے واجبات جمع نہیں کرائے ، یونیورسٹی کے مینٹی نینس افسروں کا موقف تھا کہ یونیورسٹی کاپانی واسا کے پائپ میں نہیں ڈالا گیا جبکہ واسا کا موقف ہے کہ سیوریج لائن یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے بچھا دی گئی ہے اس کے واجبات لاگوہوگئے ہیں ان کو استعمال کرنا نہ کرنا یونیورسٹی حکام کی مرضی ہے یہ واجبات اب بڑھتے چلے جائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا کی ریکوری ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری قاضی آفتاب کی قیادت میں رجسٹرار اعجاز احمد سے ملاقات کی اور ان کو نوٹس دیا اورواجبات کی ادائیگی کاکہا جس پر رجسٹرار کا موقف تھا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی بل نہیں ہے اورنہ ہی یونیورسٹی کے سیوریج سسٹم کے بلنگ کی کوئی تفصیل دستیاب ہے تاہم یہ کیس فوری طورپر وائس چانسلر کو پیش کر دیا جائے گا جلد ادائیگی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں