دس سالہ گمشدہ بچی جویرہ تلاش کے بعد والدہ کے حوالے
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی پولیس نے گشت کے دوران ملنے والی دس سالہ گمشدہ بچی جویرہ کو تلاش کے ۔۔۔
بعد والدہ امیر مائی کے حوالے کر دیا۔ بچی اپنی والدہ کے ہمراہ بازار آئی تھی جہاں سے اچانک لاپتا ہو گئی تھی۔ یہ بات ڈی ایس پی صدر عابد حسین بھلہ نے بتایا کہ بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس کے نتیجے میں اہل خانہ کا سراغ ممکن ہو سکا۔