برساتی نالوں پر تاجروں کا قبضہ، سڑکیں جوہڑ بن گئیں
بورے والا (نمائندہ دنیا)شہر میں برساتی نالوں پر تاجروں کا قبضہ ، نکاسی ا ٓب نہ ہو نے کی وجہ سے۔۔۔
سڑکیں جو ہڑ بن گئیں ۔ تفصیل کے مطابق شہر میں برساتی نالوں پر تاجروں نے قبضہ کر کے دوکانیں کر رکھی ہیں جس وجہ سے شہر میں ہو نے والی نکاسی آ ب اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ، گزشتہ رات ہو نے والی بارش کا پانی شہر کی تمام سڑکوں پر جمع ہو نے سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کر نے لگیں ،بارش اور سیوریج کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ، کچھ ہی دن قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور برساتی نالوں کی تعمیر کے عمل کو مکمل کیا گیا تھا ۔