مویشی منڈی لڈن میں ٹھیکیدار کی اوورچارکنگ ، بیوپاری پریشان

مویشی منڈی لڈن میں ٹھیکیدار کی اوورچارکنگ ، بیوپاری پریشان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مویشی منڈی لڈن میں با اثر ٹھیکیدار کی تاحال اوور چارجنگ جاری ، 2000 کے ۔۔۔

بجائے 2500 فی جانور وصول ،بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ پچھلے بدھ 2000 پرچی تھی اب 2500 روپے وصول کرنے لگے ہیں ،اگر کوئی بات کریں تو عملہ تشدد کرتا اوربدتمیزی پر اتر آتا ہے ، ٹھیکیدار نے اپنی مرضی سے ٹھیکہ مہنگا لیا ہے تو ہمارا کیا قصور ہے ۔تفصیل کے مطابق لڈن مویشی منڈی میں نئے آنیوالے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل نے اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،پچھلے بدھ کی نسبت اس بدھ کو مزید 500 روپے فی جانور ریٹ بڑھا دیا ہے ،ٹھیکیدار کے عملہ نے پچھلے بدھ اوور چارجنگ کرتے ہوئے 2000 روپے وصول کرتے رہے اور اس بدھ 2500 روپے وصول کرنے لگ گیا ہے ،چھوٹے جانور کا ریٹ 100 روپے ہے اور یہ 400 روپے وصول کرتے ہیں۔ بیوپاری غلام فرید دولتانہ،غلام مصطفی ، غلام یسین،راشد منہاس و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ نئے آنیوالے ٹھیکیدار کا عملہ دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہا ہے ،جانور فروخت ہو یا نہ ہوں ،ان ٹھیکیداروں کو 2500 روپے فی جانور دینا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں