دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کو مبینہ طور پر زہریلی سپرے پلا دی
وہاڑی (خبرنگار )پولیس تھانہ جھال سیال کی حدود بستی کوڑ موضع فیض واہ میں شوہر نے دوسری شادی کیلئے۔۔۔
پہلی بیوی کو مبینہ طور پر زہریلی سپرے پلا دی ، کئی گھنٹے قید کئے رکھا، اہل علاقہ کی مداخلت پر ہسپتال منتقل ،متاثرہ مقدس بی بی کے بھائی عباس کے مطابق اس کی بہن مقدس کی وٹہ سٹہ کی شادی نوید کے ساتھ ہوئی، نوید کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات تھے اور اکثر میری بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا ،گزشتہ روز جب میری بہن گھر کے کام کر رہی تھی تو نوید باہر کھیتوں میں سپرے کر کے واپس آیا اور آتے ہی میری بہن کو کہنے لگا کہ تم میری جان چھوڑ دو اور اپنے گھر چلی جاؤ ،میری بہن نے جانے سے انکار کر دیا جس پر اس نے طیش میں آ کر پہلے تو مقدس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ٹینکی میں موجود زہریلی سپرے اسے زبردستی پلا دی اور گھر میں بند کر کے دوسرے گھر بیٹھ گیا ۔اسی دوران اہل علاقہ کو خبر ہوئی تو انہوں نے مداخلت کر کے میری بہن کو ہسپتال پہنچایا جوڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے اوراب کچھ بولنے کے قابل ہوئی تو اس نے حقیقت بتائی ،واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان موقع پر پہنچے ۔ متاثرہ مقدس کا بیان قلم بند کروا کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ مقدس کے اہل خانہ نے شوہر نوید کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔