منشیات کیس، مجرم کو 20سال قید، 8لاکھ روپے جرمانہ

منشیات کیس، مجرم کو 20سال قید، 8لاکھ روپے جرمانہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی بہترین تفتیش اور مؤثر پیروی کی بدولت منشیات فروش کے خلاف ۔۔۔

عدالت سے فیصلہ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد شاہد عرف بوپا کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔پولیس ترجمان فرمان علی کے مطابق شاہد عرف بوپا کے قبضے سے 10 کلو 770 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، جس پر اس کے خلاف 19 اگست 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے ٹھوس شواہد اکٹھے کیے اور مکمل تیاری کے ساتھ کیس عدالت میں پیش کیا، جس پرعدالت نے قرار واقعی سزا سنائی۔قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اکرم خان نیازی نے تفتیشی ٹیم کی انتھک محنت پر انہیں شاباش دی اور کہا کہ انسدادِ منشیات مہم میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تحفظ اور منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں