اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ، محمد افضل

 اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ، محمد افضل

وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اور۔۔۔

 یہاں سے اتحاداور محبت کا درس ملتا ہے عرس مبارک بابا حاجی شیر دیوان پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں ،ان کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے .تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے سالانہ عرس حاجی شیر دیوان کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 9جولائی سے 11جولائی تک جاری رہنے والے عرس کے دوران وہاڑی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 314 جوان دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن میں 1 ڈی ایس پی، 4 انسپکٹر، 15 سب انسپکٹر اورلیڈی پولیس شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں