بجلی چوروں کیخلاف ایکشن،6شہری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بجلی چوروں کیخلاف ایکشن،6شہری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور۔۔

 پولیس فورسز بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کررہی ہیں ۔ بوسن روڈ ملتان ،کبیروالہ ،عباسیہ بہاولپور میں متعددبجلی چورپکڑے گئے ۔کبیروالہ میں 70لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے ۔ متعدد بجلی چورپکڑے گئے ۔ اعظم پور، دین پور، تھالیاں والا اور جھوک وینس میں آپریشن کے دوران 6افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلئے ۔ بجلی چوروں کو 9لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں ۔آپریشن کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تار اتارلئے جبکہ ایک مستقل نادہندہ صارف سے ایک لاکھ 20ہزارروپے واجب الادا بل بھی وصول کیاگیا ۔ رینجرز اور پولیس فورسز نے کبیروالہ شہر، پُل رانگواور بنگلے والا میں 70لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز، 34رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تار اتارلئے ۔ چیکنگ کے دوران 3افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں