وزیراعلیٰ انیشٹوز پر عملدرآمد تیز کرنا پہلی ترجیح ،عمرانہ توقیر
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد تیز کرکے عوام کو مستفید کرنا پہلی ترجیح ہے ،متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ،میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل اپنی تمام مشینری کو فنگشنل کریں، تمام ڈسپوزل اور انکے جنریٹرز کا جائزہ لیا جائے ،بارش کے بعد پانی کی فوری نکاسی ہونی چاہیے جن علاقوں میں بارشی پانی کھڑے ہونے کا اندیشہ ہو ،ان پر خصوصی توجہ دی جائے ،چیف آفیسر ز بلدیہ فیلڈ میں جا کر تمام معاملات کا جائزہ لیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پراشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،غیر قانونی پٹرول پمپس اورمنی پٹرول پمپس کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے ،تمام غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہونا چاہیے ،خستہ حال و خطرناک عمارتوں کا سروے کرایا جائے۔