محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی 550 کلو مضر صحت گوشت برآمد
کوٹ ادو (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اور سپیشل برانچ کی مشترکہ کارروائی، 550 کلوگرام ۔۔
مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق لائیو سٹاک اور سپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سلطان کالونی سے ساڑھے 5سو کلوگرام بڑاگوشت برآمد کیاجو غیر قانونی طور پرچوک منڈے سے کراچی سپلائی کیا جا رہاتھا،گوشت کو قبضہ میں لیکر فوری طور پر تلف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق برآمد شدہ گوشت انسانی صحت کیلئے خطرناک تھاجس کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو سکتے تھے ۔