ساڑھے 10ہزار سکول نجی شعبہ کے حوالے کرنیکا فیصلہ

ساڑھے 10ہزار سکول نجی شعبہ کے حوالے کرنیکا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں رواں برس مزید ساڑھے دس ہزار سکولوں نجی شعبے کے حوالے کرنے کافیصلہ تفصیل کے مطابق حکومت نے پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے تحت مزید ساڑھے دس ہزار سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

اس اطلاع نے اساتذہ کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور ان پر بیروزگاری کے بادل چھانے لگے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سال مزید 10500 سکول پرائیویٹ ٹھیکیداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جہاں پہلے ماسٹر اور ایم فل ٹیچرز پڑھا رہے تھے اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس لوگ پڑھائیں گے کیونکہ ٹھیکیدار تھوڑے پیسوں میں ٹیچرز کو رکھیں گے کوالٹی ایجوکیشن کا خواب تباہ ہوجائے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب سکولوں کی نجکاری کا سلسلہ بند کردے تاکہ تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ختم ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں