گرلز سکولز میں ڈے کیئر سنٹر‘بوائز میں ہاسٹل بنانے کا پلان

گرلز سکولز میں ڈے کیئر سنٹر‘بوائز میں ہاسٹل بنانے کا پلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)گرلز سکولوں میں ڈے کیئر سنٹر اور،بوائز میں ہاسٹل بنائے جائیں گے ، پلان تیار کرلیاگیا۔

حکومت پنجاب نے خواتین اساتذہ کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھانے کافیصلہ کیاہے تمام گرلز سکولوں میں ڈے کیئر سنٹرز بنائے جائیں گے تاکہ خواستیں اساتذہ اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرسکیں جبکہ بوائز سکولوں میں دوبارہ سے ہاسٹل قائم کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں بڑے سکول میں جہاں گنجائش اور ضرورت ہو، وہاں ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی جس کے لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جارہی ہے وہ ایسے سکولوں کی نشاندہی کریں تاکہ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں