ٹیمیں گھر گھر جا کر ناد ہندگان سے وصولی کر رہی ہیں:وسیم اختر

ٹیمیں گھر گھر جا کر ناد ہندگان سے وصولی کر رہی ہیں:وسیم اختر

گگو منڈی(نامہ نگار)ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ملک وسیم اختر نے گزشتہ روز اپنے آ فس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

چیف ایگزیکٹو آ فیسر میپکو انجینئر جام گل محمد زاہد کی ہدا یت پر بجلی چوری کی روک تھام اور ریونیو ریکوری کے لیے میپکو ٹیمیں گھر گھر جا کر ناد ہندگان سے وصولی کر رہی ہیں میپکو بقایا جات کی وصولی کیلئے سخت پالیسی نافذ کر دی ہے اور کسی نادہندہ سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ملک وسیم اختر نے کہا کہ میپکو لائن سٹاف کو بھی ہدا یت کی گئی ہے کہ برسات کے موسم میں بجلی کی بندش کا پرمٹ حاصل کیے بغیر اور لائن بند ہونے کی تصدیق کے بعد ہی پول پر چڑھیں، میپکو کی حفاظتی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں