میلسی :توسیع واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبہ مکمل نہ ہوسکا

میلسی :توسیع واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبہ مکمل نہ ہوسکا

میلسی (نامہ نگار ) محلہ فیض رسول کے رہائشی محمد اسلم خان نے صوبائی محتسب ریجنل آفس وہاڑی کودرخواست دی ہے کہ 18-2017ء کے بجٹ میں حکومت پنجاب نے میلسی شہر اور گرد و نواح کیلئے فراہمی اور توسیع واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبہ مالیتی مبلغ 28کروڑ روپے منظور کیا۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل وہاڑی نے اس منصوبے کا آغاز کیا۔منصوبہ میں میلسی شہر اور گردو نواح کیلئے دو ٹیوب ویل اور دو عدد ڈسپوزل تعمیر کئے جانے تھے ۔7سال گزرنے باوجود پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے واٹر سپلائی مکمل کی نہ ہی سیوریج مکمل کیا ہے ۔ڈسپوزل ورکس لاری اڈا ملتان روڈ میلسی کا کھال نکاسی تعمیر نہ کیا گیا ۔جس بنا پر ہفتہ میں تین دن ڈسپوزل بند رہتے ہیں۔ڈسپوزل بند رہنے کی بناء پر ملتان روڈ احمد رضا کالونی،ریاض آباد،رسول پورہ اور دیگر علاقوں میں پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے محلہ حافظ آباد کی سیوریج لائن کی تاحال صفائی نہ کی گئی ہے ملتان روڈ پر دونوں ٹیوب ویل کے واپڈا کنکشن ہیں اور نہ سپلائی کنکشن۔دونوں ڈسپوزل کی موٹریں خراب ہیں جن کو مرمت نہ کرایا گیا ہے ۔صوبائی محتسب کے احکامات کے باوجود محلہ پنجی والا کی سیوریج کا کنکشن نہ کیا گیا ہے ،سست روی کی وجہ سے لاگت بڑھی اور حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وہاڑی کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بلدیہ میلسی یا ضلع کونسل وہاڑی کی تحویل میں دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں