بین المسالک ہم آہنگی‘اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت :منور عباس

 بین المسالک ہم آہنگی‘اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت :منور عباس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر نامہ نگار )محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔

 ڈپٹی کمشنر نے خدمات کو سراہا،اس بارے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران مثالی تعاون اور پائیدار امن برقرار رکھنے پر امن کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام صرف پولیس یا انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء، سماجی قائدین اور امن کمیٹی کے اراکین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہا کہ امتِ مسلمہ ایک نازک دور سے گزر رہی ہے ، ایسے میں بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، مزید کہا کہ تمام مذہبی و سماجی قائدین، امن کمیٹی اور میڈیا نمائندگان نے ذاتی و گروہی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے جو کردار ادا کیا وہ واقعی قابلِ تعریف ہے ،اجلاس میں مختلف امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں