ادویات فنڈکا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے ،شہبازحسین

ادویات فنڈکا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے ،شہبازحسین

ملتان (لیڈی رپورٹر) سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا اجلاس، عاشورہ کے دوران بروقت میڈیکل ریسپانس یقینی بنانے پر سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین کی محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسروں کو شاباش، تعریفی اسناد دی گئیں۔

 عاشورہ کے دوران بروقت میڈیکل ریسپانس یقینی بنانے پر سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین نے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی، ڈپٹی سیکرٹریز شیخ محمد طاہر، سجاد حسنین اور صابر حسین سمیت کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسروں کو تعریفی اسناد دیں۔ اجلاس سے خطاب میں سپیشل سیکرٹری محمد شہباز حسین نے کہا کہ آئندہ بھی جوش و خروش اور جذبہ سے دکھی انسانیت کو ریلیف فراہم کرنے کا تسلسل قائم رہنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، بائیو میڈیکل مشینری و ادویات کی خریداری میں سرکاری فنڈز کے شفاف طریقے سے خرچ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور دکھی انسانیت کی خدمت یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لا یا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروس ڈیلیوری کی گراس روٹ لیول تک فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں