ویسٹ مینجمنٹ کو صفائی صورتحال بہتر کرنیکا الٹی میٹم

ویسٹ مینجمنٹ کو صفائی صورتحال بہتر کرنیکا الٹی میٹم

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام کی بنیاد رکھ کر ہزاروں افراد کو روزگار فراہمی کے ساتھ صفائی کا شفاف نظام بھی متعارف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں صفائی یقینی بنانا انتظامیہ کی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی اچانک چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی صورتحال اور عملہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران پیدل چل کر گلی محلوں میں صفائی صورتحال کی انسپیکشن کی اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کا الٹی میٹم جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی بازاروں شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں نئے ڈسٹ بن نصب کر کے ویسٹ کلیکشن 100فیصد یقینی بنائی جائے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اشیائخوردونوش کی قیمتوں کی انسپکشن کی اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے عام مارکیٹ تک سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مڈل مین کا کردار مکمل ختم کیا جائے ۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مکمل فعال کیا گیا ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں