انجمن آڑھتیان غلہ منڈی الیکشن ووٹرز کی تعداد 137ہوگئی
میلسی (نامہ نگار )انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے انتخابات میں چیف الیکشن کمیشن مرزا لیاقت علی نے۔۔
کہا ہے کہ غلہ منڈی کے ووٹرز کی کل تعداد 137 ہوگئی ہے جو حق رائے دہی استعمال کرینگے ،الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ،تمام پراسس جمہوری اور آزاد طریقے سے مکمل کرائیں گے ،امیدواروں کو چاہیے کہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔