تحصیل ہسپتال میں صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت
کوٹ ادو (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرا کا تحصیل ہسپتال کا دورہ۔۔
، معیاری علاج کی فراہمی کی ہدایت۔انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر مہرکامران اکبر سے ملاقات کی اورمریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایم ایس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہرمریض کوبروقت اورمعیاری طبی امداددی جائے ،کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کی صحت ن لیگ کی پہلی ترجیح ہے اورہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،دورے کے اختتام پر ایم ایس نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی۔