بلاول نے بھارت میں پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا‘افتخار احمد

بلاول نے بھارت میں پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا‘افتخار احمد

مونڈکا (نامہ نگار) ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے کہا ہے۔۔

 کہ بلاول بھٹو نے بھارت میں بھی پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا۔انہوں نے بھارتی اینکرکرن تھاپر کو انٹرویو میں بی جے پی کے بیانیے کو شکست دی، بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا اور انتہا پسندانہ ذہنیت پر بھرپور روشنی ڈالی ،بلوچستان میں مداخلت اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی اینکر کو لاجواب کیا، پہلی بار کسی پاکستانی رہنما نے بھارتی اینکر کو اتنی شدت سے آڑے ہاتھوں لیا ،دفاعی محاذ پر کامیابی کے بعد پاکستان نے سفارتی میدان میں بھی برتری حاصل کی،اینکر کرن تھاپر کی مسلسل مداخلت کے باوجود بلال بھٹو نے بے مثال تحمل کا مظاہرہ کیا ، سفارتی وقار کی روشن مثال قائم کی ،بھارتی اینکر کے طنز کو تحمل سے شکست دی،انٹرویو تھا یا امتحان؟، بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ ہر سوال کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں