ٹول پلازہ پرٹھیکیدارکی اوور چارجنگ ‘لڑائی جھگڑامعمول
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)دریائے ستلج ہیڈ اسلام ٹول پلازہ پرٹھیکیدارکی اوور چارجنگ ،گاڑیوں اور۔۔
ٹول پلازہ کے عملہ کے درمیان لڑائی جھگڑامعمول بن گیا،کسان اتحاد کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ ختم نہ کی گئی تو ایکسین آفس کے باہر احتجاج کرینگے۔ ہیڈ اسلام ٹول پلازہ پر ٹھیکیدارکی اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گاڑی کی پرچی 30روپے ہے لیکن عملہ 50روپے وصول کر رہا ہے ،شہہ زور مسافر وین کی پرچی 50روپے ہے اور یہ 70روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ 6ویلر اور 10ویلر کی پرچی 100روپے ہے لیکن ٹھیکیدار کا عملہ 160 روپے وصول کر رہا ہے ۔ٹھیکیدار کی اس چارجنگ پر آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا ہے ۔کسان اتحاد کے کارکنوں غلام حسین،شبیر احمد،جاوید،خادم حسین اورلیاقت نے کہا کہ ٹھیکیدار ان سے اوور چارجنگ کرتا ہے جنکے ثبوت ہمارے پاس موجودہیں۔