باباحاجی شیر کے عرس پرایس ایچ او کے نجی ملازم کا زائرین پر تشدد

باباحاجی شیر کے عرس پرایس ایچ او کے نجی ملازم کا زائرین پر تشدد

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)دربار بابا حاجی شیر کے عرس میں ایس ایچ او ساہوکا کے مبینہ نجی ملازم کی زائرین پر تھپڑوں اور دھکے دینے کی ویڈیو وائرل ،عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر۔۔

 تفصیل کے مطابق عرس بابا حاجی شیر پر ایس ایچ او ساہوکا راؤ یاسر کی موجودگی میں ان کے مبینہ نجی ملازم رئیس نے زائرین کو تھپڑ مارے ، دھکے بھی دئیے ،تمام مناظرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔زائرین نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پاکپتن میں بابا فرید کے عرس پر پولیس شربت سے تواضع اور پتیاں نچھاور کر رہی ہے تو دوسری طرف بابا حاجی شیر کے دربار پر زائرین کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آر پی او ملتان سے اپیل کی کہ وہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں