جعلسازوں نے شہری کے لاکھوں روپے خورد برد کرلئے

جعلسازوں نے شہری کے لاکھوں  روپے خورد برد کرلئے

ملتان(کرائم رپورٹر)شہری کی لاکھوں کی رقم خورد برد کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔

صدر پولیس کو جاوید نے بتایا کہ ملزم اسلم ،خرم وغیرہ نے دبئی میں فرنچائز بنانے کا لالچ دیکر پیسے وصول کئے جو لیٹ و لعل سے کام لیتے ہوئے میری رقم خورد برد کرکے جرم کے مرتکب ہوئے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں