الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرفن کئیر پروگرام کی تقریب،آگاہی فراہم
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے آرفن کئیر پروگرام کے حوالے سے مقامی سکول پکھی موڑ و میں تقریب ہوئی ۔۔
جس میں بچوں کو سمر کیمپ کے مقاصد بارے آگاہی فراہم کی گئی ۔تقریب کی صدارت سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی چودھری علی وقاص ہنجرا اور جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان نے کی ،بچوں کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کئیر برائے فیملی سپوٹ پروگرام کو سراہا ۔