وہاڑی انتظامیہ نے سبزی وفروٹ منڈی کولاوارث چھوڑ دیا
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی انتظا میہ اور بلدیہ کی مارکیٹ کمیٹی نے سبزی وفروٹ منڈی کولاوارث چھوڑ دیا۔۔
، پھل لانے والی گاڑیاں بارش ڈسپوز ل کے پانی سے بنے کیچڑ میں دھنسنے لگیں، کاروبار معطل ۔مختلف آڑھتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سے حکومت کے خزانے میں کروڑوں روپے کا ریونیو جاتا ہے مگر ایسی شرمناک بدانتظامی ہے کہ تھوڑی سے بارش ہو جائے تو ہر طرف دلدل بن جاتی ہے جس میں عام ٹرانسپورٹ کے علاوہ آڑھتی اورخریدار دھنس جاتے ہیں ،پھسلن میں تماشہ بن جاتے ہیں ،لاوارثی کی انتہا ہے ،نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ،سبزی منڈی میں لائٹ ،واش روم اورپینے کے پانی تک سرکار کی جانب سے فراہم نہیں کیا گیا،مارکیٹ کمیٹی یا بلدیہ کا کوئی ورکر ایمرجنسی سروسز تو درکنار عام خدمات کے لیے میسر نہیں ۔انہوں نے کمشنر ملتان ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی وفروٹ منڈی وہاڑی کاوزٹ کریں اور آڑھتیوں کے مسائل حل کرائیں۔